ماہرین اقتصادیات کی طرف سے پی ٹی آئی کی حکومت کے منصوبے کا خیرمقدم

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ماہرین اقتصادیات نے حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے آغازکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذاتی گھر کا خواب پورا ہو گا۔ جمعرات کو یہاں ایک انٹرویومیں ماہر اقتصادیات مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام قابل ستائش ہے اور …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ماہرین اقتصادیات نے حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے آغازکا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ سے نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذاتی گھر کا خواب پورا ہو گا۔ جمعرات کو یہاں ایک انٹرویومیں ماہر اقتصادیات مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ حکومت کا نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام قابل ستائش ہے اور اس منصوبہ سے تعمیرات کے شعبہ سے منسلک صنعتوں کی بحالی میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوںگے جو پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حکومت کو معا شی بحران سے نکلنے کے لئے وقت دینا چاہئے تا کہ حکومت معشیت کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کر سکے۔ ماہر اقتصادیات ہمایوں اقبال شامی نے کہا کہ اس منصوبے سے نہ صرف غریب افراد کو گھر ملیں گے بلکہ تعمیراتی کام سے منسلک صنعتوں کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصو بے کی کامیابی کے لئے اس کی سخت نگرانی کرنے کی ضرورت ہو گی تاکہ اس میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے ۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے کی زندگی بسر کر رہے ہیں جن کو گھر سمیت دیگر بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ ایسے لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا یہ حکومتی اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔