اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام قومی ایشوز کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا بہترین ملکی مفاد میں ہے، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے کام کرنا ہو گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام قومی ایشوز کو پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنا بہترین ملکی مفاد میں ہے، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر ملکی سلامتی اور معاشی استحکام کے لئے کام کرنا ہو گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عوام کی موجودہ پارلیمنٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔








