اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے دوران عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی۔ رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔ فارم …
نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے دوران عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کے دوران عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی دیکھنے کو ملی۔ رجسٹریشن مرحلہ سات اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن فارم نادرا کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا۔ فارم ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے نادرا کی ویب سائیٹ پر غیر معمولی ٹریفک رہی۔ واضح رہے کہ نادرا فارم کی کوئی فیس نہیں ہے، جبکہ فارم 250 روپے بمع رجسٹریشن فارم مختص کردہ نادرا دفاتر میں جمع ہوں گے۔ 22 اکتوبر 2018ءکو فارم وصولی کا آغاز تمام اضلاع بشمول اسلام آباد میں پروقار تقریبات سے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر ہر طبقے کے لوگوں کو فوری طور پر رہائشی سہولیات میسر آ سکیں گی۔








