سرینگر ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی سکالرمنان وانی کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں اپنے آبائی علاقے ٹکی پورہ لولاب میں سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے منان وانی کو ایک اور نوجوان عاشق حسین زرگر کے ہمراہ جمعرات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں شٹ گنڈ کے مقام …
مقبوضہ کشمیر، شہید منان وانی آزاد ی کے حق میں نعروں کی گونج میں آبائی علاقے میں سپرد خاک

مزید خبریں
سرینگر ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی سکالرمنان وانی کو بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعروں کی گونج میں اپنے آبائی علاقے ٹکی پورہ لولاب میں سپرد خاک کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے منان وانی کو ایک اور نوجوان عاشق حسین زرگر کے ہمراہ جمعرات کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں شٹ گنڈ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لولاب کے رہائشی ایک عینی شاہد نے سرینگر سے شائع ہونےو الے ایک انگریزی روزنامے کو ٹیلی فون پر بتایا کہ شہید منان وانی کا جسد خاکی جونہی ٹکی پورہ میں انکے گھر لایا گیا تو وہاں پہلے سے جمع ہزاروں نے بھارت کے خلاف اور آزادی، پاکستان اور اسلام کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ شہید کا جسد خاکی ایک بڑے جلوس کی صورت میں قبرستان لے جایا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث شہید کا نماز جنازہ دومرتبہ ادا کیا گیا۔








