سرینگر ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی ایک بڑی اکثریت کی طرف سے نام نہاد انتخابی ڈرامے کو مسترد کیے جانے کے پیچھے کارفرما واضح پیغام پر توجہ دے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک …
بھارت نام نہاد انتخابات کو مسترد کیے جانے کے پیچھے کارفرما پیغا م پر توجہ دے، مشترکہ حریت قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی ایک بڑی اکثریت کی طرف سے نام نہاد انتخابی ڈرامے کو مسترد کیے جانے کے پیچھے کارفرما واضح پیغام پر توجہ دے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو ڈھونگ انتخابات میںکوئی دلچسپی نہیں کیونکہ بھارتی حکومتیں ان انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنےکی کوششےںکرتی رہی ہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیا ن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم دو کشمیری طلباءکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کی۔ ان طلباءکے خلاف بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںحا ل ہی میں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر منان وانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کی پاداش میں غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ۔








