عمان۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاو¿ن جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف عوامی سطح پر اردن میں غم وغصے میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ اس تناظر میں رواں سال کے دوران مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا …
اردن میں بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، شاہ عبداللہ الثانی

مزید خبریں
عمان۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی نے کہا ہے کہ ریاست میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاو¿ن جلد شروع کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف عوامی سطح پر اردن میں غم وغصے میں اضافہ سامنے آ رہا ہے۔ اس تناظر میں رواں سال کے دوران مظاہروں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ تمام شہری برابر ہیں اور متعلقہ ادارے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھیکنے کی خاطر ہم پرعزم ہیں۔ قدرتی وسائل کی کمی کے باعث اس عرب ریاست کو زیادہ تر غیر ملکی امداد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔








