واشنگٹن ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی ا±ن کے عہدے سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس میں انٹرویو کے دوران کہا کہ ا±نہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم ا±نہوں نے کہا کہ …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیر دفاع جم میٹس کو برطرف کرنے کا عندیہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وزیر دفاع جم میٹس کو بھی ا±ن کے عہدے سے برطرف کیا جاسکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس میں انٹرویو کے دوران کہا کہ ا±نہیں اس بات کی کوئی خبر نہیں کہ جم میٹس عہدہ چھوڑنے والے ہیں۔ تاہم ا±نہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ عہدہ چھوڑنے والے ہوں۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ا±ن کے خیال میں جم میٹس بڑی حد تک ڈیموکریٹک پارٹی کی ذہنیت رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل جم میٹس اچھے انسان ہیں اور میٹس کے ساتھ ا±ن کا تعلق بہت اچھا رہا ہے تاہم وہ عہدے سے الگ ہوسکتے ہیں کیونکہ ہرایک کو کسی نہ کسی وقت عہدہ چھوڑنا ہوتا ہے، امریکامیں ایسا ہی ہوتا ہے۔صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کے دوران اب تک درجنوں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو فارغ کرچکے ہیں جبکہ کچھ اہلکاروں نے خود سے عہدہ چھوڑ دیا۔








