یہودی آبادکاروںکے پتھراو سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون عائشہ محمد رضی کی تدفین

غزہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ کے پتھراو کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون عائشہ محمد رضی کی تدفین کردی گئی۔ واقعہ کے وقت یہ خاتون نابلوس میں ایک گاڑی میں موجود تھیں۔ان کی میت کو نابلوس کے النجہ ہسپتال سے جنوبی شہر سلفیت کے جوار میں واقع علاقے بدیہ میں ان کے گھر تک پہنچایا …

غزہ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ کے پتھراو کے نتیجے میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون عائشہ محمد رضی کی تدفین کردی گئی۔ واقعہ کے وقت یہ خاتون نابلوس میں ایک گاڑی میں موجود تھیں۔ان کی میت کو نابلوس کے النجہ ہسپتال سے جنوبی شہر سلفیت کے جوار میں واقع علاقے بدیہ میں ان کے گھر تک پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ یہودی آبادی کاروں نے اتوار کی شام نابلوس کی جنوبی چیک پوسٹ حوارہ کے قریب ایک چلتی گاڑی پر پتھراﺅ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 45 سالہ فلسطینی خاتون عائشہ محمد رضی سر میں پتھر لگنے سے زخمی ہوگئیں اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

مزید خبریں