فرانس کے جنوبی ساحلی شہر نیس میں ایک شخص نے اپنا ٹرک قومی دن کی تقریب میں شریک افراد پر چڑھا دیا ،خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد ہلاک

پیرس ۔ 15 جولائی (اے پی پی) فرانس کے جنوبی ساحلی شہر نیس میں ایک شخص نے اپنا ٹرک قومی دن کی تقریب میں شریک افراد پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے واقعے کو بظاہر دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق اور شام میں دہشت گردوں کے …

پیرس ۔ 15 جولائی (اے پی پی) فرانس کے جنوبی ساحلی شہر نیس میں ایک شخص نے اپنا ٹرک قومی دن کی تقریب میں شریک افراد پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 80 افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے واقعے کو بظاہر دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گا۔ انہوں نے جمعہ کی علی الصبح قوم سے خطاب میں ملک میں پہلے سے نافذ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کا بھی اعلان کیا۔فرانسیسی پولیس کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 10 بجکر 40 منٹ پر پیش آیا جب تیونس نژاد فرانسیسی شخص نے جو ٹرک چلا رہا تھا ، اپنا ٹرک تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے قومی دن کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے جمع افراد پر چڑھا دیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے اس موقع پر فائرنگ بھی کی اور بعد ازاں پولیس کی فائرنگ کے نتیجہ میں مارا گیا۔

Leave a Reply