ہیمبرگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ (کل) ہفتہ کو ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ میں ایکشن میں نظر آئینگے ۔ اس سے قبل پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی ڈینئل نیسٹر نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست …
اعصام الحق (کل) ہیمبرگ اوپن ٹینس کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں ایکشن میں نظر آئینگے
مزید خبریں
ہیمبرگ ۔ 15 جولائی (اے پی پی) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ (کل) ہفتہ کو ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ میں ایکشن میں نظر آئینگے ۔ اس سے قبل پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی ڈینئل نیسٹر نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں اعصام الحق اور ان کے کینیڈین جوڑی دار ڈینئل نیسٹر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن فلیمنگ اور فرسٹرنبرگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 10-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔








