برلن ۔ 15 جولائی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانس میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔ منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ایشیائی اور یورپی رہنماوں کے اجلاس میں شریک میرکل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرمنی کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک بھی …
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ ہیں، انجیلا میرکل

مزید خبریں
برلن ۔ 15 جولائی (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانس میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔ منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ایشیائی اور یورپی رہنماوں کے اجلاس میں شریک میرکل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرمنی کے علاوہ بہت سے دیگر ممالک بھی متحد ہیں اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ وہ یہ جنگ جیت جائیں گے۔








