واشنگٹن ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔ امریکی وزارت دفاع کے ایشیا اور پیسیفک سے متعلق پالیسی کے نگران اہلکار رینڈل جی …
چین کے ساتھ عسکری تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں، امریکی وزیر دفاع

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فوجی نوعیت کے تعلقات میں بہتری کا امکان ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے ایشیائی ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وی فینگے سے ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔ امریکی وزارت دفاع کے ایشیا اور پیسیفک سے متعلق پالیسی کے نگران اہلکار رینڈل جی شرائیور نے کہا ہے کہ چینی وزیر دفاع نے جیمز میٹس سے سنگا پور میں منعقدہ کانفرنس کے دوران ملنے کی درخواست کی تھی۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ اس ملاقات کے پیغام سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔








