بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ ( اتوار کو) کھیلا جائیگا

ڈھاکہ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ زمبابوین ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں اس کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔ زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان …

ڈھاکہ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا۔ زمبابوین ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں اس کو بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جیتنے کا چیلنج درپیش ہے۔ زمبابوین ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں