ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (کل) دو میچ کھیلے جائیں گے

مسقط ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت پنجہ آزمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (کل) ہفتہ کو پہلا میچ جاپان اور جنوبی کوریا کی …

مسقط ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (کل) ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت پنجہ آزمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (کل) ہفتہ کو پہلا میچ جاپان اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

مزید خبریں