مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کردار اس کی جمہویت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے،یاسین ملک

سرینگر ۔ 15 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین مک نے بیج بہاڑہ میں پیش آنے والے ایک حادثے میں بھارتی یاتریوں کی جانیں بچانے کے کشمیری نوجوانوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لینے جبکہ کشمیری جانیں بچانے کا کام کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں …

سرینگر ۔ 15 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین مک نے بیج بہاڑہ میں پیش آنے والے ایک حادثے میں بھارتی یاتریوں کی جانیں بچانے کے کشمیری نوجوانوں کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فورسز بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لینے جبکہ کشمیری جانیں بچانے کا کام کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جن نوجوانوں نے یاتریوں کی جانیں بچائی ہیںوہ کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانا کشمیریوں کا خاصا ہے جبکہ جانیں لینا بھارتیوں کا خاصا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارتی فورسز بچوں اور خواتین سمیت کشمیریوں کے قتل میں مصروف ہیں ، خادثے کا شکار بھارتی یاتریوں کی مدد کر کے کشمیری نوجوانوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں اور ہمارا دین اسلام بھی ہمیں مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنا سکھاتا ہے۔

Leave a Reply