وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا جاری خسرہ مہم کا جائزہ لینے کےلئے دیہی مراکز صحت کا دورہ

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے15سے 27 اکتوبر خسرہ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لےنے کے لئے ترلائی دیہی مراکز صحت کا دورہ کیا اور قومی انسداد خسرہ مہم کا معائنہ کیا۔ خسرہ مہم کی اہمیت پر زور دیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پروفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت خسرہ مہم میں 9ماہ …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے15سے 27 اکتوبر خسرہ کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لےنے کے لئے ترلائی دیہی مراکز صحت کا دورہ کیا اور قومی انسداد خسرہ مہم کا معائنہ کیا۔ خسرہ مہم کی اہمیت پر زور دیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پروفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت خسرہ مہم میں 9ماہ سے 59 ماہ کے یعنی 5سال تک کی عمر کے 3 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے، ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کے حقدار ہیں اور یہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تندرست اور محفوظ پاکستان بنانے کےلئے اقدامات کریں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیےا اور والدین حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور والدین اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ہم اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دے سکیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کا شعبہ میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبے میں بہتری لانے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔حکومت خسرہ کے بچاﺅ کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے اور خسرہ مہم کی کامیابی کےلئے صوبوں سے بھر پور تعاون کریں گے۔ وزیر صحت نے خسرہ مہم کے کامیاب انعقاد اور تعاون پر یونیسف عالمی ادارہ صحت اور گاوَی کا شکریہ ادا کیا۔