اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادراکو ڈیٹا مینجمنٹ کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور معاشرے کے دیگر پسے ہوئے طبقات کی رجسٹریشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا پلان تیار کیاجائے۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کو ایوان صدر میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے ادارے کے جاری …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نادراکو ڈیٹا مینجمنٹ کےلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نادراکو ڈیٹا مینجمنٹ کے لئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور معاشرے کے دیگر پسے ہوئے طبقات کی رجسٹریشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا پلان تیار کیاجائے۔ انہوں نے یہ ہدایات منگل کو ایوان صدر میں چیئرمین نادرا عثمان مبین کی جانب سے ادارے کے جاری اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران جاری کیں۔ چیئرمین نادرا نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت سے کسی بھی طرح کے فوائد حاصل کرنے کے لئے قومی شناختی کارڈ ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ خواتین سمیت تمام شہریوں کو نادرا کے پاس رجسٹریشن حاصل کرنے کی اہمیت کااحساس دلایا جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ نادرا اور مقامی حکومتوںکو اس طرح کے مسائل کے حل کے لئے تکنیکی روابط قائم کرنا چاہیے۔ اس مقصد کے لئے نادرا کو ڈیٹا مینجمنٹ کی ایک مو¿ثر حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔








