وزیراعظم عمران خان کی سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے چئیرمین اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ سے گفتگو

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ”ون ونڈو“ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں …

ریاض ۔23اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ”ون ونڈو“ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں خصوصی سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان، سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے چئیرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ یاسر الرمیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان ”مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع“ کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہو رہی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کی سہولت کے لئے ”ون ونڈو“ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔۔