پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی علماءکرام کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، تحریک انصاف قرآن و سنت کی ترویج واشاعت میں علماءکے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی قومی دھارے میں شمولیت تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ ہے، تحریک انصاف قرآن و سنت کی ترویج واشاعت میں علماءکے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے اس حوالے علماءکرام کی معاونت و رہنمائی کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو علماءکرام کے وفد کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے ارشد داد کو بطور سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ملک بھر میں علماءکرام کو منظم اور متحرک کرنے کے حوالے سے امور اور پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کی تنظیم نو پر بھی تبادلہ خیال کیا۔