اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ¿ سعودی عرب ملکی معیشت کیلئے بہترین ثابت ہوگا، حکومت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کررہی ہے ، ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرخ سلیم نے …
معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) معیشت اور توانائی کے بارے میں حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ¿ سعودی عرب ملکی معیشت کیلئے بہترین ثابت ہوگا، حکومت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول پیدا کررہی ہے ، ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرخ سلیم نے کہا کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ”مستقبل میں سرمایہ کاری کے اقدامات “ کے عنوان سے جاری کانفرنس میں شرکت کی اور اس موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ سعودی وزیر خزانہ ، وزیر تجارت و سرمایہ کاری سے بھی ملاقات کی ہے جس میں سعودی وزراءو سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔








