وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا حجاج کرام کی تربیت و اہمیت کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج، عمرہ و زیارات کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز سمیت تمام فریقین کی مشاورت سے ایک جامع بل لائیں گے، 2000 ریال فیس کی معافی کے حوالے سے توقع ہے کہ سعودی عرب سے ہمیں مثبت جواب ملے گا، پاکستان کے حج آپریشن کا دیگر اسلامی ممالک …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج، عمرہ و زیارات کے نظام کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پرائیویٹ ٹوور آپریٹرز سمیت تمام فریقین کی مشاورت سے ایک جامع بل لائیں گے، 2000 ریال فیس کی معافی کے حوالے سے توقع ہے کہ سعودی عرب سے ہمیں مثبت جواب ملے گا، پاکستان کے حج آپریشن کا دیگر اسلامی ممالک کے حج آپریشن کے ساتھ موازنہ کر کے حج انتظامات کو مزید بہتر بنائیں گے، توقع ہے کہ 2019ءکا حج پاکستان کی تاریخ کا بہترین حج ہوگا۔ منگل کو حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن (ہوپ) کے زیر اہتمام حجاج کرام کی تربیت و اہمیت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج گروپ آرگنائزر کا کاروبار قدیمی ہے۔ پہلے حاجیوں کو افغانستان، ایران، عراق اور کویت کے ذریعے اونٹوں، بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے حج کیلئے پہنچایا جاتا تھا، اب اس حوالے سے باقاعدہ نظام بن چکا ہے۔ پہلے حج معلمین رمضان المبارک سے پہلے پہلے دنیا میں دورے کرتے تھے اور حاجیوں کو ترغیب دیتے تھے۔ اب یہ سلسلہ بھی آرگنائز ہو گیا ہے۔