راولپنڈی ۔23اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس کرنل جنرل الچن گلیوف نے ملاقات کی،جس میں باہمی، پیشہ ورانہ امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان شخصیت نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ آذربائیجان کے …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔23اکتوبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس کرنل جنرل الچن گلیوف نے ملاقات کی،جس میں باہمی، پیشہ ورانہ امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمان شخصیت نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔قبل ازیں آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے جنرل ہیڈکوارٹر پہنچنے پر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔








