اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہماری اگلی حج پالیسی کا محور حجاج کرام کی بہترین سہولت اور خدمت ہونا چاہیے حجاج کرام سے مشاورتی ورکشاپس/سوشل میڈیا/ویب سائٹ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ منگل کو وزارت مذہبی امور میں یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے گذشتہ حج کے انتظامات کے تنقیدی جائزے …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیرصدارت اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہماری اگلی حج پالیسی کا محور حجاج کرام کی بہترین سہولت اور خدمت ہونا چاہیے حجاج کرام سے مشاورتی ورکشاپس/سوشل میڈیا/ویب سائٹ کے ذریعے فیڈ بیک لیا جائے گا۔ منگل کو وزارت مذہبی امور میں یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے گذشتہ حج کے انتظامات کے تنقیدی جائزے کیلئے پوسٹ حج اجلاس کے موقع پر کہی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد ، ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی کے ہمراہ تمام شعبوں کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی جسمانی تندرستی و صحت، نظم و ضبط اور مناسکِ حج کے حوالے سے تربیت پر بھرپور توجہ دی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا کو منظم انداز میں استعمال کیا جائے۔ چند مشکلات کے باوجود حج 2018 اچھا رہا تاہم اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ حجاج کرام کی سعودی عرب روانگی اور وطن واپسی کیلئے اوپن سکائی پالیسی کی کوشش کریں گے تاکہ شاہین ایئر جیسے مسائل مستقبل میں پیش نہ آئیں۔ پاکستانی حجاج کرام کے امیگریشن انتظامات پاکستان میں ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سعودی ایئر پورٹس پر وقت کی مزید بچت کی جا سکے۔








