اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں فارماسیوٹیکل ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کیلئے نجی و سرکاری سیکٹرز کو مناسب فنڈز فراہم کرے گی۔ منگل کو یہاں میڈیسنل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستانی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعت کے …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا میڈیسنل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں فارماسیوٹیکل ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کیلئے نجی و سرکاری سیکٹرز کو مناسب فنڈز فراہم کرے گی۔ منگل کو یہاں میڈیسنل کیمسٹری اور ڈرگ ڈسکوری سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستانی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ مقامی صنعت کے ساتھ باہمی تحقیقی منصوبوں کو فروغ دیں اور اپنے غیر ملکی پارٹنرز کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان میں ریسرچ اور ترقی کو آگے لے جائیں۔ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام قائد اعظم یونیورسٹی نے رائل سوسائٹی آف کیمسٹری، کومسٹیک اسلام آباد، عبدالولی خان یونورسٹی مردان، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور وومن یونیورسٹی صوابی کے اشتراک سے کیا تھا۔








