اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس بیماری کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو عالمی یوم پولیو کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن اس مہلک بیماری کے خاتمے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عالمی یوم پولیو کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس بیماری کے مکمل خاتمہ کے لئے ہر ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو عالمی یوم پولیو کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن اس مہلک بیماری کے خاتمے کے حوالے سے کاوشیں جاری رکھنے کے ہمارے مشترکہ عزم کی یاددہانی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان چند ایک ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔








