، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں لگنے والی آگ کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی، آگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم پی آئی ڈی کے ایک افسر زخمی ہوئے ہیں، آگ پر جب قابو پالیا جائے گا تو اس حوالے سے صورتحال واضح …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے کہا ہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں لگنے والی آگ کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی، آگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم پی آئی ڈی کے ایک افسر زخمی ہوئے ہیں، آگ پر جب قابو پالیا جائے گا تو اس حوالے سے صورتحال واضح ہوجائے گی۔ وہ بدھ کو پی آئی ڈی کے باہر میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر پی آئی ڈی کے افسران، عملہ، پولیس، سی ڈی اے، فائر بریگیڈ کا عملہ اورعوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پی آئی ڈی میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی میں لگنے والی آگ کو مانیٹرکیا جارہا ہے، آگ سے ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پی آئی ڈی کے ایک افسر مقبول احمد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پی آئی ڈی کے ملازمین بخیروعافیت ہیں۔

مزید خبریں