وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی پی آئی ڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں آتشزدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، پی آئی ڈی کا ریکارڈ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی آئی ڈی …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) میں آتشزدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، پی آئی ڈی کا ریکارڈ خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پی آئی ڈی کے باہر وقوعہ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ڈی کی عمارت کرایہ پر حاصل کی گئی ہے جسے کچھ عرصہ تک خالی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آگ سوشل میڈیا سینٹر میں لگی جس کی وجوہات جاننے کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی کا سربراہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کو بنایا گیا ہے

مزید خبریں