اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن، سلامتی اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ بدھ کو یہاں وزارت خارجہ امور میں اقوام متحدہ کے 73 ویں دن کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور اقدار پر عمل درآمد …
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے 73 ویں دن کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن، سلامتی اور ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اقوام متحدہ کے منشور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ بدھ کو یہاں وزارت خارجہ امور میں اقوام متحدہ کے 73 ویں دن کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اقوام متحدہ کے منشور اور اقدار پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے پاکستان نے اقوام متحدہ کے ساتھ اپنی طویل شراکت داری کے دوران عوامی مفاد کے کئی اہداف کو مکمل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے، صحت عامہ، امن وفود اور ماحولیاتی تحفظ سمیت کئی اہداف کا حصول اقوام متحدہ کی کارکردگی میں شامل ہے۔








