چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی شام کے سفیر رضوان لطفی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلم ممالک کی پارلیمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم اُمہ کے مسائل کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات کریں ، مسلم ممالک اپنے دوستانہ تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی تعاون کےلئے نئی راہیں ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کریں ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو شام کے سفیر رضوان لطفی …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مسلم ممالک کی پارلیمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم اُمہ کے مسائل کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات کریں ، مسلم ممالک اپنے دوستانہ تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتصادی تعاون کےلئے نئی راہیں ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کریں ۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو شام کے سفیر رضوان لطفی سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ صادق سنجرانی نے موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اس سلسلے میں پارلیمانی روابط کو مزید بڑھانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

مزید خبریں