اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت صاف پانی، خوراک کے مسئلے، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت ملک میں جی ڈی پی اور ٹیکس کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے ایف بی آر کے قوانین …
وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کا رضاکارانہ قومی جائزہ سے متعلق ورکشاپ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت صاف پانی، خوراک کے مسئلے، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت ملک میں جی ڈی پی اور ٹیکس کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ٹیکس سسٹم کو بہتر کرنے کے لئے ایف بی آر کے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں رضاکارانہ قومی جائزہ سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان قومی ترقیاتی ایجنڈے کے تناظر میں 17 اہداف اور 169 ٹارگٹس پر مشتمل پائیدار ترقیاتی اہداف کے عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔ ا








