لاہور۔24 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہےگا اور ان رابطوں میں کمی نہیں آنے دیں گے، ارکان ا سمبلی کے مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، جو رکاوٹ ڈالے گا اس کےخلاف ایکشن ہوگا اور تمام کام میرٹ کے مطابق ہوں گے، مارکیٹ کمیٹیوں، امن کمیٹیوں، زکوةٰ کمیٹیوں اور ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل …
وزیراعلیٰ پنجاب‘پنجاب اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا کے اراکین اسمبلی کے اجلاسوں سے خطاب،

مزید خبریں
لاہور۔24 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہےگا اور ان رابطوں میں کمی نہیں آنے دیں گے، ارکان ا سمبلی کے مسئلے ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، جو رکاوٹ ڈالے گا اس کےخلاف ایکشن ہوگا اور تمام کام میرٹ کے مطابق ہوں گے، مارکیٹ کمیٹیوں، امن کمیٹیوں، زکوةٰ کمیٹیوں اور ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل ہوگی اوران کمیٹیوں میں اراکین اسمبلی کو بھی شامل کیا جائےگا، ارکان اسمبلی کو ان کا پورا حق دیں گے، وزیراعلیٰ نے نکلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں فوری اقدامات کر کے سڑک کو نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کے نام پر منسوب کیا جائےگا، وہ یہاں پنجاب اسمبلی میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور سرگودھا ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے








