وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پیکیج کیلئے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے جبکہ پیکیج سے بعض سیاسی جماعتوں پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔یمن سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،فوج نہیں بھیجی جائیگی۔پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے دس سال صوبوں اور مرکز میں حکومت کی لیکن …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پیکیج کیلئے کوئی شرط عائد نہیں کی ہے جبکہ پیکیج سے بعض سیاسی جماعتوں پر سکتہ طاری ہو گیا ہے۔یمن سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،فوج نہیں بھیجی جائیگی۔پی پی پی اور مسلم لیگ ن نے دس سال صوبوں اور مرکز میں حکومت کی لیکن ہماری ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔بھارتی حکومت نے اپوزیشن کے دباو پر 24 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات سے راہ فرار اختیار کی ۔پاکستان بھارت کیساتھ مذاکرات سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا،پاک بھارت مذاکرات میںتعطل سے تمام خطہ کو عدم استحکام کا سامنا ہے۔یمن کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔افغانستان میں امن کا فائدہ تمام دنیا کو ہو گا۔پچھلی حکومت کی جانب سے کی گئی سفارتی سیاسی تعیناتیوں کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں ،چند دنوں میں اہم فیصلے ہونگے۔چین کیساتھ تجارت میں توازن لانے کیلئے نئی ایف ٹی اے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں