وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 2 سے 5 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 2 سے 5نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جو اگست 2018ءمیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 2 سے 5نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جو اگست 2018ءمیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان چین کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ پاک چین سدا بہار سٹریٹجیک شراکت داری سے عبارت قریبی اور روایتی گرمجوشی کے حامل تعلقات کو اجاگر کرتا ہے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔دونوں اطراف باہمی تعلقات کے وسیع تر امور کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

مزید خبریں