دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کیخلاف امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے دباﺅ سے مرعوب نہیں ہوگا۔کشمیری عوام کے مصائب تمام علاقائی و بین الاقوامی فورم پر تندہی سے اجاگر کر رہے ہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس کے دوران امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے پاکستان سے’ڈو مور‘مطالبے سے متعلق ایک سوال …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات کیخلاف امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے دباﺅ سے مرعوب نہیں ہوگا۔کشمیری عوام کے مصائب تمام علاقائی و بین الاقوامی فورم پر تندہی سے اجاگر کر رہے ہیں۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس کے دوران امریکی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے پاکستان سے’ڈو مور‘مطالبے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ملک کے اندر اور باہر امن کے اصولوں کی بنیاد پر استوار ہے۔پاکستان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے قومی مفادات اور خوشحالی کو ترجیح دیتا ہے،قومی مفادات کیخلاف امریکہ یا کسی ملک کی جانب سے دباو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دیگر علاقائی سٹیک ہولڈرز کے ہمراہ افغانستان میں افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں سیاسی تصفیئے کیلئے کوشاں ہیں

مزید خبریں