وزیرمملکت برائے داخلہ شہریا ر آفرید ی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

کوئٹہ۔25اکتوبر(اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریا ر آفرید ی اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے آئی جی ایف سی سا¶تھ بلوچستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں بحالی امن کیلئے پاک فوج ،فرنیٹئرکور، پولیس اورقانون نافذکرنے …

کوئٹہ۔25اکتوبر(اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریا ر آفرید ی اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے آئی جی ایف سی سا¶تھ بلوچستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، بلوچستان سمیت ملک بھر میں بحالی امن کیلئے پاک فوج ،فرنیٹئرکور، پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کی بے مثل قربانیاں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستان کے دشمنوں کے دن گنے جاچکے ہیں، بسیمہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے دواہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ملکی دفاع کیلئے سیکورٹی اداروں کی قربانیاں لازوا ل ہےں، پاک ایران سرحد پر واقع تفتان مستقبل میں بڑا کاروباری مرکز بن جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔