پاکستان میںہالینڈ کے سفیر دفتر خارجہ طلب، ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرت وائلڈر کی جانب سے گستاخانہ ٹیوٹ پر شدید احتجاج

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعرات کو پاکستان میںہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرت وائلڈر کی جانب سے گستاخانہ ٹیوٹ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سفیر کو دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے حوالے سے ڈچ رکن پارلیمنٹ کی مسلسل کوششوں سے متعلق پاکستانی …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعرات کو پاکستان میںہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرت وائلڈر کی جانب سے گستاخانہ ٹیوٹ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے سفیر کو دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے حوالے سے ڈچ رکن پارلیمنٹ کی مسلسل کوششوں سے متعلق پاکستانی عوام اور حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایسے امتیازی واقعات معاشروں میں نفرت، عدم استحکام ،شدت پسندی اور تشددکا باعث بنتے

مزید خبریں