کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) صوبائی وزیر توانائی امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں سستی بجلی بنانے کے کوریڈور موجود ہیں تاہم گزشتہ 2 سال سے سندھ کے ونڈ انرجی کے 35 اور سولر انرجی کے 25 منصوبے وفاقی اداروں کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان …
صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) صوبائی وزیر توانائی امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں سستی بجلی بنانے کے کوریڈور موجود ہیں تاہم گزشتہ 2 سال سے سندھ کے ونڈ انرجی کے 35 اور سولر انرجی کے 25 منصوبے وفاقی اداروں کی طرف سے منظوری کے منتظر ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ زبیر میمن، اعجاز سومرو اور ڈاکٹر تاج بھی موجودتھے۔ امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ سندھ توانائی سے مالا مال ہے یہاں سولر انرجی سے لے کر گیس اور کوئلے پر بجلی وافر مقدار میں بنائی جا سکتی ہے لیکن گزشتہ دور میں وفاق کی جانب سے سندھ کو اس حوالے سے نظر انداز کیا گیا۔








