وزیراعظم عمران خان نے شہزاد قاسم کو معاون خصوصی برائے شعبہ بجلی مقرر کر دیا

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شہزاد قاسم کو معاون خصوصی برائے شعبہ بجلی مقرر کر دیا ہے ۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن اور توانائی کی ٹاسک فورس کے ساتھ کام کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔ شہزاد قاسم بجلی کے شعبے میں گردشی قرضوں اور دیگر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شہزاد قاسم کو معاون خصوصی برائے شعبہ بجلی مقرر کر دیا ہے ۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن اور توانائی کی ٹاسک فورس کے ساتھ کام کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ۔ شہزاد قاسم بجلی کے شعبے میں گردشی قرضوں اور دیگر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔