اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے جمعہ کو یونیسکو کی نمائندہ وائیبک جین سین نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم‘ ثقافت‘ سائنس‘ مواصلات اور اطلاعات سمیت انسانی حقوق سے متعلقہ مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ ‘ …
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یونیسکو کی نمائندہ وائیبک جین سین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے جمعہ کو یونیسکو کی نمائندہ وائیبک جین سین نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم‘ ثقافت‘ سائنس‘ مواصلات اور اطلاعات سمیت انسانی حقوق سے متعلقہ مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثہ کے تحفظ ‘ اقلیتوں کے حقوق‘ تعلیم بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم اور صحافیوں کے کام کرنے اور سخت تحفظ سے متعلق امور کو اجاگر کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ان امور پر حالیہ قانون سازی میں پیشرفت‘ حکومتی ترجیحات‘ انسانی حقوق بالخصوص خواتین‘ بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








