اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ سے متعلق ٹاسک فورس کا جمعہ کو وزیراعظم آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان، سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین نادرا، ہاﺅسنگ ٹاسک فورس …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ سے متعلق ٹاسک فورس کا جمعہ کو وزیراعظم آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان، سیکرٹری ہاﺅسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین نادرا، ہاﺅسنگ ٹاسک فورس کے ارکان اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ کے متعلق رجسٹریشن کے اب تک کے عمل کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رجسٹریشن میں عوام اور بالخصوص کم آمدنی اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑے پیمانے پر پذیرائی دیکھنے میں آ رہی ہے اور اب تک 6 لاکھ سے زائد فارمز ڈاﺅن لوڈ کئے جا چکے ہیں۔








