وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے کیونکہ ہل میٹل کیس میں حقائق یہی بتاتے ہیں، روز آنسو بہانا این آر او مانگنے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں، انکے رویوں سے بھی نظر آ رہا ہے کہ یہ لوگ این آر او مانگ …

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اب بھی کہتا ہوں کہ نواز شریف 100 فیصد جیل جائیں گے کیونکہ ہل میٹل کیس میں حقائق یہی بتاتے ہیں، روز آنسو بہانا این آر او مانگنے کی کوشش کے سوا کچھ بھی نہیں، انکے رویوں سے بھی نظر آ رہا ہے کہ یہ لوگ این آر او مانگ رہے ہیں، نواز شریف سے سوال نہ پوچھے جائیں تو ملک میں ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی،چند روز میں آصف زرداری کے مستقبل کا پتہ چل جائے گا، حکومت کسی کے خلاف بھی کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہی، جعلی بنک اکاﺅنٹس میں رقم ہم نے تو نہیں ڈلوائی، وزیراعظم عمران خان بہترین لیڈر ہیں جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، ماضی میں سول حکومت اور فوج ایک صفحے پر نہیں تھیں لیکن آج سول حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں، پاکستان نے سعودی عرب سے قرض نہیں بلکہ بیل آﺅٹ پیکج لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا