اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میںگودار پہنچ گئے۔ گودار ائیرپورٹ پر سینیٹر کہد ہ بابر ،سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک ،سینیٹ سیکرٹر یٹ اور بلوچستان حکومت کے سینئر حکام نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔ سینیٹ سیکٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر سے31 اکتوبر تک گودار …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں گودار پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میںگودار پہنچ گئے۔ گودار ائیرپورٹ پر سینیٹر کہد ہ بابر ،سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک ،سینیٹ سیکرٹر یٹ اور بلوچستان حکومت کے سینئر حکام نے چیئرمین سینیٹ کا استقبال کیا۔ سینیٹ سیکٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس 29 اکتوبر سے31 اکتوبر تک گودار میں منعقد ہوگا۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں وفود گودار پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل آئی پی یو کے علاوہ مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور مندوبین اس سلسلے میں گودار پہنچ چکے ہیں۔








