واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں یوم سیاہ کے حوالے سے خصوصی تقریب

واشنگٹن۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے واشنگٹن میں کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں …

واشنگٹن۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی نے واشنگٹن میں کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں مقبوضہ کشمیر کے معصوم اور نہتے کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے امریکی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہر بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔27 اکتوبر 1947ءکو بھارت نے سری نگر ایئرپورٹ پر اپنی افواج کو اتار کر کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کرلیا تھا اس دن کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانہ میں یوم سیاہ کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ 70 سال سے مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق خودارادی کی پرامن جدوجہد کے دوران بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں اور بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ہر طرح کا ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہے۔ تقریب کے دوران آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ تقریب میں پاکستانی امریکن، کشمیری برادری، معاشرے کے مختلف طبقات اور طلباءنے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔