،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں تقریب سے خطاب

اجین ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) کانگرس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی غلطیوںنے جموںوکشمیرمیں آگ لگادی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں آگ لگی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں کوئی سیاست دان نہیں مارا گیا تاہم بھارتی فوجی وہاں روز مارے …

اجین ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) کانگرس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی غلطیوںنے جموںوکشمیرمیں آگ لگادی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے مدھیہ پردیش کے شہر اجین میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں آگ لگی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیرمیں کوئی سیاست دان نہیں مارا گیا تاہم بھارتی فوجی وہاں روز مارے جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نریندرمودی کے غلط اقدامات کی وجہ سے کشمیری عوام بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی نے جموںوکشمیر کے معاملے میں بہت بڑی غلطیاں کی ہیں اس کی وجہ سے پوری ریاست میںآگ لگی ہوئی ہے ۔