اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کی پیش کش کردی ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جس طرح ملک کی سیاسی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میثاق جمہوریت کیا تھا اسی طرح ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نکلنے کے …
حکومت کی ایک بار پھر اپوزیشن کو ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کی پیشکش ‘ شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قومی اسمبلی میں حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لئے میثاق معیشت کی پیش کش کردی ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جس طرح ملک کی سیاسی قیادت نے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میثاق جمہوریت کیا تھا اسی طرح ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نکلنے کے لئے میثاق معیشت کیا جائے‘ اپوزیشن نے کہا ہے کہ وہ ملکی مفادات پر سیاست نہیں کریں گے اور معیشت کی بہتری کے لئے اپنی تجاویز دیں گے‘ ملک میں چالیس سال آمریت رائج رہی‘ اس کے دور کا بھی حساب لیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سیّد خورشید شاہ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کورم کی نشاندہی تکلیف دہ ہے‘ اس ایوان کی کارروائی چلنی چاہیے‘ میں نے اپوزیشن سے کہا کہ یہ نشاندہی نہیں ہونی چاہیے تاہم یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورم پورا کرے۔








