اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن سے جہاں بااثر قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ گئی ہے وہیں حکومت کی ساکھ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔آپریشن سے درجنوں شہروں کی حالت بہتر ہو گئی ہے جبکہ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا …
ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن سے جہاں بااثر قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ گئی،چیئرمین پاکستان اکانومی واچ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن سے جہاں بااثر قبضہ مافیا کی کمر ٹوٹ گئی ہے وہیں حکومت کی ساکھ میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔آپریشن سے درجنوں شہروں کی حالت بہتر ہو گئی ہے جبکہ اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے۔اسلام آباد سے ہر قسم کی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ بریگیڈیئر محمد اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں ایسے آپریشنز کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اور عوام کو نقصان پہنچانے والے قبضہ گروپوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔سب سے پہلے اسلام آباد کومکمل طور پر صاف کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے حقیقی معنوں میں ایک ماڈل سٹی بنایا جا سکے۔ سی ڈی اے کے ماسٹر پلان میں عوام کی تفریح اور سہولت کیلئے متعدد سیکٹروں میں سینما، سوئمنگ پول اور کلینکس کیلئے پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے جس پر اب کمرشل عمارتیں کھڑی ہیں۔








