اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور بیرونی خسارے پر قابو پاکر ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے‘ گزشتہ دس دن میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے‘ ہم کشکول توڑ کر غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں‘ امید ہے اپوزیشن معاشی مسائل کے …
وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور بیرونی خسارے پر قابو پاکر ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے‘ گزشتہ دس دن میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے‘ ہم کشکول توڑ کر غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں‘ امید ہے اپوزیشن معاشی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس تجاویز پیش کرے گی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر تحریک پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبران کو پتہ ہے کہ وہ معیشت کو کس حال میں چھوڑ گئے‘ بیرونی خسارے سے معیشت زیادہ متاثر ہوئی‘ تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر تھا۔ پچھلے سال 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ پچھلے سال 18 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا جبکہ صرف تین ماہ مئی جون جولائی میں مجموعی خسارہ 12 ارب ڈالر ہوا کیونکہ ایک سال کا خسارہ ایک ماہ میں ہو رہا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ حکومت بین الاقوامی قرضہ لے رہی تھی۔








