کو ئٹہ۔30اکتوبر(اے پی پی ) گوادر میں عالمی کانفرنس کے انعقاد اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں وفود کی شرکت سے پوری دنیا کو سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے کی اہمیت سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اس لیے ایشائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس بلوچستان کے لیے اہم سنگ میل ہے، صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل ، حاجی میٹھا خان کاکڑ،اراکین بلوچستان اسمبلی دنیشن کمار،حاجی …
گوادر میں ایشائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس

مزید خبریں
کو ئٹہ۔30اکتوبر(اے پی پی ) گوادر میں عالمی کانفرنس کے انعقاد اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں وفود کی شرکت سے پوری دنیا کو سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے کی اہمیت سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اس لیے ایشائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس بلوچستان کے لیے اہم سنگ میل ہے، صوبائی وزراءظہور احمد بلیدی ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل ، حاجی میٹھا خان کاکڑ،اراکین بلوچستان اسمبلی دنیشن کمار،حاجی اکبر آسکانی اوربشریٰ رندنے سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے گوادر میں ایشائی پارلیمانی سربراہان کے کامیاب اجلاس کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال میں بلوچستان وگوادر کی اہمیت دوچند ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں ان حالات میں گوادر میں عالمی کانفرنس کے انعقاد اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں وفود کی شرکت سے پوری دنیا کو سی پیک اور گوادر بندرگاہ سے کی اہمیت سے متعارف کرایا جاسکتا ہے اس لیے ایشائی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس بلوچستان کے لیے اہم سنگ میل ہے جس کریڈیٹ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وصوبائی حکومت کو جاتا ہے جن کی ٹیم ورک اورمحنت کی بدولت گوادر میں پہلی بار ایشائی پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس میں 100سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور مندوبین نے شرکت کی جس سے بلوچستان پاکستان کا مثبت تاثر پوری دنیا میں اجاگر ہوگا اور صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دستیاب ہونگے۔








