گوادر/اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی اور شاندار مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کےلئے قراردادوں سے آگے نکل کر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے عملی قیام کو یقینی بنانا ہو گا اورایشیائی خطہ کے ممالک کے مابین ویزے …
قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی کی مختلف وفود سے گفتگو

مزید خبریں
گوادر/اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی اور شاندار مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کےلئے قراردادوں سے آگے نکل کر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے عملی قیام کو یقینی بنانا ہو گا اورایشیائی خطہ کے ممالک کے مابین ویزے کی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔ سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاسی اموراور خصوصی کمیٹی برائے قیام ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے گوارد میں اجلاس کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ قائمقام صدر محمد صادق سنجرانی نے فرانس کے سینیٹر پاسکل ایلزرڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایوان بالاءمیںپاکستان اور فرانس دوستی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ دونوںملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ قائمقام صدر نے بتایا کہ گوادر میںترقیاتی عمل ماسٹر پلان کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے رکا ہوا تھا دسمبر 2018ءمیں ماسٹر پلان مرتب کرلیا جائے گااور تیز ترقی کا عمل شروع ہوجائے گا۔








