وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا، اے پی سی ملکی مفاد میں ہونی چاہیے‘ حکومت اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او کسی کو نہیں دیا جائے گا، اے پی سی ملکی مفاد میں ہونی چاہیے‘ حکومت اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی ملکی مفادات کے لئے نہیں ہے یہ لوگ اپنی بہتری کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں لیکن اپوزیشن کو ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔ حکومت اے پی سی کی مخالفت نہیں کرے گی۔ عامر کیانی نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کیا ان کے اکٹھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور نہ ہی اکٹھے آنے جانے سے فرق پڑتا ہے۔

مزید خبریں